SEARCH DATABASE
The Global Gender Equality Constitutional Database is a repository of gender equality related provisions in 194 constitutions from around the world. The Database was updated in partnership with the International Bar Association's Human Rights Institute (IBAHRI) and with support from the Swedish International Development Agency (SIDA) and the Government of Japan. Experience its wealth and depth of information by starting your search now.
ABOUT 18 RESULTS
Political Rights and Association
Pakistan
- English(1) Every citizen shall have the right to form associations or unions, subject to any reasonable restrictions imposed by law in the interest of sovereignty or integrity of Pakistan, public order or morality.
(2) Every citizen, not being in the service of Pakistan, shall have the right to form or be a member of a political party, subject to any reasonable restrictions imposed by law in the interest of the sovereignty or integrity of Pakistan and such law shall provide that where the Federal Government declares that any political party has been formed or is operating in a manner prejudicial to the sovereignty or integrity of Pakistan, the Federal Government shall, within fifteen days of such declaration, refer the matter to the Supreme Court whose decision on such reference shall be final.
… (Art. 17) - Urdu(ا) پاکستان کی حاکمیت اعلی یا سالمیت امنِ عامہ یا اخلاق کے مفاد میں قانون کے ذریعے عائد کردہ معقول پابندیوں کے تابع، ہر شہری کو انجمنیں یا یونینیں بنانے کا حق حاصل ہو گا۔
(٢) ہر شہری کو، جو ملازمتِ پاکستان میں نہ ہو، پاکستان کی حاکمیت اعلی سالمیت کے مفاد میں قانون کے ذریعے عائد کردہ معقول پابندیوں کے تابع کوئی سیاسی جماعت بنانے یا اس کا رکن بننے کا حق ہوگا اور مذکورہ قانون میں قرار دیا جائے گا کہ جبکہ وفاقی حکومت یہ اعلان کر دے کہ کوئی سیاسی جماعت ایسے طریقے پر بنائی گئی ہے یا عمل کر رہی ہے جو پاکستان کی حاکمیتِ اعلی یا سالمیت کے لیے مضر ہے تو وفاقی حکومت مذکورہ اعلان سے پندرہ دن کے اندر معاملہ عدالتِ عظمٰی کے حوالے کر دے گی جس کا مذکورہ حوالے پر فیصلہ قطعی ہوگا۔
… (آرٹیکل ۱۷)
Political Rights and Association
Pakistan
- English…
(2) A person shall be entitled to vote if-
(a) he is a citizen of Pakistan;
(b) he is not less than eighteen years of age;
(c) his name appears on the electoral roll; and
(d) he is not declared by a competent court to be of unsound mind.
… (Art. 51) - Urdu…
(۲) کوئی شخص ووٹ دینے کا حقدار ہو گا اگر،۔۔
(الف) وہ پاکستان کا شہری ہو؛
(ب) وہ عمر میں اٹھارہ سال سے کم نہ ہو؛
(ج) اس کا نام انتخابی فہرست میں موجود ہو؛ اور
(د) اسے کسی با اختیار عدالت نے فاتر العقل قرار نہ دیا ہو۔
…(آرٹیکل ۵۱)
Political Rights and Association
Pakistan
- EnglishThe State shall encourage local Government institutions composed of elected representatives of the areas concerned and in such institutions special representation will be given to peasants, workers and women. (Art. 32)
- Urduمملکت متعلقہ علاقوں کے منتخب نمائندوں پر مشتمل بلدیاتی اداروں کی حوصلہ افزائی کرے گی اور ایسے اداروں میں کسانوں، مزدوروں اور عورتوں کو خصوصی نمائندگی دی جائے گی۔ (آرٹیکل ۳۲)
Political Parties
Pakistan
- English…
(2) Every citizen, not being in the service of Pakistan, shall have the right to form or be a member of a political party, subject to any reasonable restrictions imposed by law in the interest of the sovereignty or integrity of Pakistan and such law shall provide that where the Federal Government declares that any political party has been formed or is operating in a manner prejudicial to the sovereignty or integrity of Pakistan, the Federal Government shall, within fifteen days of such declaration, refer the matter to the Supreme Court whose decision on such reference shall be final.
(3) Every political party shall account for the source of its funds in accordance with law. (Art. 17) - Urdu…
(٢) ہر شہری کو، جو ملازمتِ پاکستان میں نہ ہو، پاکستان کی حاکمیت اعلی یا سالمیت کے مفاد میں قانون کے ذریعے عائد کردہ معقول پابندیوں کے تابع کوئی سیاسی جماعت بنانے یا اس کا رکن بننے کا حق ہوگا اور مذکورہ قانون میں قرار دیا جائے گا کہ جبکہ وفاقی حکومت یہ اعلان کر دے کہ کوئی سیاسی جماعت ایسے طریقے پر بنائی گئی ہے یا عمل کر رہی ہے جو پاکستان کی حاکمیتِ اعلی یا سالمیت کے لیے مضر ہے تو وفاقی حکومت مذکورہ اعلان سے پندرہ دن کے اندر معاملہ عدالتِ عظمٰی کے حوالے کر دے گی جس کا مذکورہ حوالے پر فیصلہ قطعی ہو گا۔
(۳) ہر سیاسی جماعت قانون کے مطابق اپنے مالی ذرائع کے ماخذ کے لیے جواب دہ ہو گی۔ (آرٹیکل ۱۷)
Electoral Bodies
Pakistan
- English(1) For the purpose of election to both Houses of Majlis-e-Shoora (Parliament), Provincial Assemblies and for election to such other public offices as may be specified by law, a permanent Election Commission shall be constituted in accordance with this Article.
(2) The Election Commission shall consist of --
(a) the Commissioner who shall be Chairman of the Commission; and
(b) four members, one from each Province, each of whom shall be a person who has been a judge of a High Court or has been a senior civil servant or is a technocrat and is not more than sixty-five years of age, to be appointed by the President in the manner provided for appointment of the Commissioner in clauses (2A) and (2B) of Article 213.
Explanation.-- "senior civil servant" and "technocrat" shall have the same meaning as given in clause (2) of Article 213.
…(3) It shall be the duty of the Election Commission to organize and conduct the election and to make such arrangements as are necessary to ensure that the election is conducted honestly, justly, fairly and in accordance with law, and that corrupt practices are guarded against. (Art. 218) - Urdu(ا) مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے دونوں ایوانوں, صوبائی اسمبلیوں کے انتخاب کی غرض کے لئے اور ایسے دیگر عوامی عہدوں کے انتخاب کے لئے جیسا کہ قانون کے ذریعے صراحت کردی جائے، اس آرٹیکل کے مطابق مستقل الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔
(۲)الیکشن کمیشن حسب ذیل پر مشتمل ہو گا،--
(الف) کمشنر جو کہ کمیشن کا چیئرمین ہو گا؛ اور
(ب) چار ارکان پر، ہر ایک صوبے سے ایک، جن میں سے ہر ایک ایسا شخص ہو گا جو عدالت عالیہ کا جج رہ چکا ہو یا اعلیٰ سرکاری ملازم رہ چکا ہو یا ٹیکنوکریٹ ہو اور اس کی عمر پینسٹھ سال سے زائد نہ ہو، جن کا تقرر صدر آرٹیکل ۲۱۳ کی شقات (۲/الف) اور (۲/ب) میں کمشنر کے تقرر کے لیے فراہم کیے گئے طریقہ کار کے مطابق کرے گا۔
…
تشریح:-- "اعلی سرکاری ملازم" اور "ٹیکنوکریٹ" کا وہی مفہوم ہوگا جیسا کہ آرٹیکل ۲۱۳ کی شق ۲ میں دیا گیا ہے۔
(٣) الیکشن کمیشن کا یہ فرض ہو گا کہ وہ انتخاب کا انتظام کرے اور اسے منعقد کرائے اور ایسے انتظامات کرے جو اس امر کے اطمینان کے لیے ضروری ہوں کہ انتخاب ایمانداری، حق اور انصاف کے ساتھ اور قانون کے مطابق منعقد ہوں اور یہ کہ بدعنوانیوں کا سدباب ہو سکے۔(آرٹیکل ۲۱۸)
National level
Pakistan
- English…
(6) When a seat reserved for women or non-Muslims in the National Assembly or a Provincial Assembly falls vacant, on account of death, resignation or disqualification of a member, it shall be filled by the next person in order of precedence from the party list of the candidates to be submitted to the Election Commission by the political party whose member has vacated such seat.
Provided that if at any time the party list is exhausted, the concerned political party may submit a name for any vacancy which may occur thereafter. (Art. 224) - Urdu...
(۶) جب قومی اسمبلی یا کسی صوبائی اسمبلی میں خواتین اور غیر مسلموں کے لئے مختص نشست، موت کی وجہ سے، استعفی یا رکن کی نا اہلیت کی بنا پر خالی ہو گئ ہو ، تو اسے اس سیاسی جماعت کی طرف سے جس کے رکن کی موت کی وجہ سے وہ نشست خالی ہوئی، کی جانب سے الیکشن کمیشن کو امید واران کی داخل کردہ فہرست میں سے بلحاظ اگلے مقدم ترین شخص سے پر کی جائے گی؛
مگر شرط یہ ہے کہ ااگر کسی بھی وقت پر جماعتی فہرست ختم ہو جائے تو، متعلقہ سیاسی جماعت کسی آ سامی کے لیے نام پیش کرے گی جو کہ اس کے بعد آئے۔ (آرٹیکل ۲۲۴)
National level
Pakistan
- English(1) The Senate shall consist of [ninety-six] members, of whom,-
(a) fourteen shall be elected by the members of each Provincial Assembly;
…
(c) two on general seats, and one woman and one technocrat including aalim shall be elected from the Federal Capital in such manner as the President may, by Order, prescribe;
(d) four women shall be elected by the members of each Provincial Assembly;
(e) four technocrats including ulema shall be elected by the members of each Provincial Assembly; and
(f) four non-Muslims, one from each Province, shall be elected by the members of each Provincial Assembly:
Provided that paragraph (f) shall be effective from the next Senate election after the commencement of the Constitution (Eighteenth Amendment) Act, 2010.
(2) Election to fill seats in the Senate allocated to each Province shall be held in accordance with the system of proportional representation by means of the single transferable vote.
(3) The Senate shall not be subject to dissolution but the term of its members, who shall retire as follows, shall be six years:-
(a) of the members referred to in paragraph (a) of clause (1), seven shall retire after the expiration of the first three years and seven shall retire after the expiration of the next three years;
…
(c) of the members referred to in paragraph (c) of the aforesaid clause,-
(i) one elected on general seat shall retire after the expiration of the first three years and the other one shall retire after the expiration of the next three years; and
(ii) one elected on the seat reserved for technocrat shall retire after first three years and the one elected on the seat reserved for women shall retire after the expiration of the next three years;
(d) of the members referred to in paragraph (d) of the aforesaid clause, two shall retire after the expiration of the first three years and two shall retire after the expiration of the next three years;
(e) of the members referred to in paragraph (e) of the aforesaid clause, two shall retire after the expiration of the first three years and two shall retire after the expiration of the next three years; and
(f) of the members referred to in paragraph (f) of the aforesaid clause, two shall retire after the expiration of first three years and two shall retire after the expiration of next three years:
Provided that the Election Commission for the first term of seats for non-Muslims shall draw a lot as to which two members shall retire after the first three years.
… (Art. 59) - Urdu(۱) سینٹ چھیانوے ارکان پر مشتمل ہوگی جن میں سے،-
(الف) چودہ ہر ایک صوبائ اسمبلی کے ارکان منتخب کریں گے؛
…
(ج) دو عام نشستوں پر اور ایک ٹیکنوکریٹ بشمول عالم وفاقی دارالحکومت سے ایسے طریقے سے منتخب کئے جائیں گے جو صدر فرمان کے ذریعے مقرر کرے؛
(د) چار خواتین ہر ایک صوبائ اسمبلی کے ارکان منتخب کریں گے؛
(ہ) چار ٹیکنوکریٹ بشمول علماء ہر ایک صوبائ اسمبلی کے ارکان منتخب کریں گے؛ اور
(و) چار غیر مسلم، ہر صوبے سے ایک، ہر ایک صوبائ اسمبلی کے ارکان منتخب کریں گے:
مگر شرط یہ ہے کہ پیرا (و) دستور (اٹھارویں ترمیم) ایکٹ ۲۰۱۰ء کے آغاز نفاذ کے بعد سینٹ کے اگلے الیکشن سے مؤثر ہوگا۔
(۲) سینیٹ میں ہر صوبے کے لئے متعین نشستوں کو پٌر کرنے کے لئے انتخاب، واحد قابل انتقال ووٹ کے ذریعے تناسب نمائندگی کے نظام کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔
(۳) سینٹ تحلیل کے تابع نہیں ہوگی لیکن اس کے ارکان کا میعاد جو بحسب ذیل سبکدوش ہوں گے چھ سال ہوگی:-
(الف) شق (ا) کے پیرا (الف) میں محولہ ارکان میں سے، سات پہلے تین سال کے اختتام کے بعد سبکدوش ہو جائیں گے اور سات اگلے تین سال کے اختتام کے بعد سبکدوش ہو جائیں گے؛
…
(ج) مذکورہ بالاشق کے پیرا (ج) میں محولہ ارکان میں سے،-
(اوّل) عام نشست پر منتخب ہونے والا ایک رکن پہلے تین سال کے اختتام کے بعد سبکدوش ہو جائے گا اور دوسرا اگلے تین سال کے اختتام کے بعد سبکدوش ہو جائے کا؛ اور
(دوم) ٹیکنوکریٹ کے لیے مغصوص نشست پر منتغب ہونے والا ایک رکن پہلے تین سال کے اختتام کے بعد سبکدوش ہو جائے گا اور خواتین کے لئے مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی ایک رکن اگلے تین سال کے اختتام پرسبکدوش ہو جائے گی؛
(د) مذکورہ بالاشق کے پیرا (د) میں محولہ ارکان میں سے، دو پہلے تین سال کے اختتام پر سبکدوش ہو جائیں گے اور دو اگلے تین سال کے اختتام پر سبکدوش ہو جائیں گے؛
(ہ) مذکورہ بالاشق کے پیرا (ہ) میں محولہ ارکان میں سے، دو پہلے تین سال کے اختتام پر سبکدوش ہو جائیں گے اور دو اگلے تین سال کے اختتام کے بعد سبکدوش ہو جائیں گے؛ اور
(و) مذکورہ بالاشق کے پیرا (و) میں محولہ ارکان میں سے دو پہلے تین سال کے اختتام پر سبکدوش ہو جائیں گے اور دو اگلے تین سال کے اختتام پر سبکدوش ہو جائیں گے:
مگر شرط یہ ہے کہ الیکشن کمیشن غیر مسلموں کی نشستوں کی پہلی میعاد کے لیے قرعہ اندازی کرے گا کہ کون سے دہ ارکان پہلے تین سال کے بعد سبکدوش ہو جائیں گے۔
... (آرٹیکل ۵۹)
National level
Pakistan
- English(1) There shall be [three hundred and thirty-six] seats for members in the National Assembly, including seats reserved for women and non-Muslims.8
…
(4) In addition to the number of seats referred to in clause (3), there shall be, in the National Assembly, ten seats reserved for non-Muslims.
(5) The seats in the National Assembly shall be allocated to each Province and the Federal Capital on the basis of population in accordance with the last preceding census officially published.
…
(6) For the purpose of election to the National Assembly,-
(a) the constituencies for the general seats shall be single member territorial constituencies and the members to fill such seats shall be elected by direct and free vote in accordance with law;
(b) each Province shall be a single constituency for all seats reserved for women which are allocated to the respective Provinces under clause (3);
(c) the constituency for all seats reserved for non-Muslims shall be the whole country;
(d) members to the seats reserved for women which are allocated to a Province under clause (3) shall be elected in accordance with law through proportional representation system of political parties’ lists of candidates on the basis of total number of general seats secured by each political party from the Province concerned in the National Assembly:
Provided that for the purpose of this paragraph the total number of general seats won by a political party shall include the independent returned candidate or candidates who may duly join such political party within three days of the publication in the official Gazette of the names of the returned candidates; and
(e) members to the seats reserved for non-Muslims shall be elected in accordance with law through proportional representation system of political parties’ lists of candidates on the basis of total number of general seats won by each political party in the National Assembly:
Provided that for the purpose of this paragraph the total number of general seats won by a political party shall include the independent returned candidate or candidates who may duly join such political party within three days of the publication in the official Gazette of the names of the returned candidates. (Art. 51) - Urdu(ا) قومی اسمبلی میں خواتین اور غیر مسلموں کے لئے مخصوص نشستوں کے بشمول ارکان کی [تین سو چھتیس] نشستیں ہوں گی۔
…
(۴) شق (۳) میں بحوالہ نشستوں کی تعداد کے علاوہ، قومی اسمبلی میں غیر مسلموں کے لئے دس نشستیں مختص کی جائیں گی۔
(۵) شق(۳) میں محو لہ نشستوں کی تعداد کے علاؤہ قومی اسمبلی میں غیر مسلموں کے لیے د س نشستیں کی جائیں گی۔ قومی اسمبلی میں نشستیں گزشتہ ہونے والی آ خری مردم شماری جو سرکاری طور پر شائع کی گئی ہے کی مطابقت میں آبادی کی بنیاد پر ہر صوبے اور وفاقی دارالحکومت کے لئے متعین کی جائیں گی۔
…
(۶) قومی اسمبلی کے لئے انتخاب کی غرض سے،-
(الف) عام نشستوں کے لئے انتخابی حلقے ایک رکنی علاقائی حلقے ہوں گے اور مذکورہ نشستوں کو پُر کرنے کے لئے ارکان بلاواسطہ اور آزادانہ ووٹ کے ذریعے قانون کے مطابق منتخب کئے جائیں گے؛
(ب) ہر ایک صوبہ خواتین کے لئے مخصوص تمام نشستوں کے لئے جو متعلقہ صوبوں کے لئے شق (۳) کے تحت متعین کی گئی ہیں واحد حلقہ انتخاب ہو گا؛
(ج) غیر مسلموں کے لئے مخصوص تمام نشستوں کے لئے حلقۂ انتخاب پورا ملک ہو گا؛
(د) مخصوص شدہ نشستوں کے لیے جو کسی صوبے کے لیے شق(۳) کے تحت مختص کی گئی ہیں ارکان قانون کے مطابق سیاسی جماعتوں کی امیدواروں کی فہرست سے متناسب نمائندگی کے نظام کے ذریعے قومی اسمبلی میں متعلقہ صوبہ سے ہر ایک سیاسی جماعت کی طرف سے حاصل کردہ عام نشستوں کی کل تعداد کی بنیاد پر منتخب کئے جائیں گے؛
مگر شرط یہ ہے کہ اس پیرا کی غرض کے لئے کسی سیاسی جماعت کی طرف سے حاصل کردہ عام نشستوں کی کل تعداد میں وہ کامیاب آزاد امیدوار یا امیدواران شامل ہوں گے جو سرکاری جریدے میں کامیاب امیدواروں کے ناموں کی اشاعت سے تین یوم کے اندر باضابطہ طور پر مذکورہ سیاسی جماعت میں شامل ہو جائیں–اور
(ہ) غیر مسلموں کے لئے مخصوص نشستوں کے لئے ارکان قانون کے مطابق سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی فہرست سے متناسب نمائندگی کے نظام کے ذریعے قومی اسمبلی میں ہر ایک سیاسی جماعت کی طرف سے حاصل کردہ عام نشستوں کی کل تعداد کی بنیاد پر منتخب کئے جائیں گے:
مگر شرط یہ ہے کہ اس پیرا کی غرض کے لئے کسی سیاسی جماعت کی طرف سے حاصل کردہ عام نشستوں کی کل تعداد میں وہ کامیاب آزاد امیدوار یا امیدواران شامل ہوں گے جو سرکاری جریدے میں کامیاب امیدواروں کے ناموں کی اشاعت سے تین یوم کے اندر باضابطہ طور پر مذکورہ سیاسی جماعت میں شامل ہو جائیں۔ (آرٹیکل 51)
Subnational levels
Pakistan
- English…
(6) When a seat reserved for women or non-Muslims in the National Assembly or a Provincial Assembly falls vacant, on account of death, resignation or disqualification of a member, it shall be filled by the next person in order of precedence from the party list of the candidates to be submitted to the Election Commission by the political party whose member has vacated such seat.
Provided that if at any time the party list is exhausted, the concerned political party may submit a name for any vacancy which may occur thereafter. (Art. 224) - Urdu…
(۶) جب قومی اسمبلی یا کسی صوبائی اسمبلی میں خواتین اور غیر مسلموں کے لئے ممختص نشست, موت کی وجہ سے، استعفی یا رکن کی نا اہلیت کی بناء پر خالی ہو گئ ہو، تو اسے اس سیاسی جماعت جس کے رکن کی موت کی وجہ سےوہ نشست خالی ہو ئی ، کی جانب سے الیکشن کمیشن کو امیدواران کی داخل کردہ جماعتی فہرست میں سے بلحاظ مقدم ترین شخص سے پر کی جائے گی؛
مگر شرط یہ ہے کہ اگر کسی بھی وقت پر جماعتی فہرست ختم ہو جائے تو، متعلقہ سیاسی جماعت کسی آسامی کے لئے نام پیش کرے گی جو کہ اس کے بعد آئے۔ (آرٹیکل ۲۲۴)
Subnational levels
Pakistan
- English(1) Each Provincial Assembly shall consist of general seats and seats reserved for women and non-Muslims as specified herein9 below:-
…
(3) For the purpose of election to a Provincial Assembly,-
(a) the constituencies for the general seats shall be single member territorial constituencies and the members to fill such seats shall be elected by direct and free vote;
(b) each Province shall be a single constituency for all seats reserved for women and non-Muslims allocated to the respective Provinces under clause (1);
(c) the members to fill seats reserved for women and non-Muslims allocated to a Province under clause (1) shall be elected in accordance with law through proportional representation system of political parties’ lists of candidates on the basis of the total number of general seats secured by each political party in the Provincial Assembly:
Provided that for the purpose of this sub-clause, the total number of general seats won by a political party shall include the independent returned candidate or candidates who may duly join such political party within three days of the publication in the official Gazette of the names of the returned candidates. (Art. 106) - Urdu(ا) ہر صوبائی اسمبلی عام نشستوں اور خواتین اور غیر مسلموں کے لئے مخصوص نشستوں پر مشتمل ہوگی جس طرح کہ ذیل میں صراحت کی گئی ہے:-
…(۳) کسی صوبائی اسمبلی کے انتخاب کی غرض کے لئے ،--
(الف) عام نشستوں کے لئے انتخابی حلقے ایک رکنی علاقائی حلقے ہوں گے اور مذکورہ نشستوں کو پُر کرنے کے لئے ارکان بلاواسطہ اور آزادانہ ووٹ کے ذریعے منتخب کئے جائیں گے؛
(ب) شق (ا) کے تحت متعلقہ صوبوں کے لئے تعین کردہ خواتین اور غیر مسلموں کے لیے مخصوص تمام نشستوں کے لئے ہر ایک صوبہ واحد انتخابی حلقہ ہو گا؛
(ج) شق (ا) کے تحت کسی صوبہ کے لئے تعین کردہ خواتین اور غیر مسلموں کے لیے مخصوص نشستوں کو پُر کرنے کے لئے ارکان قانون کے مطابق سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی فہرست سے متناسب نمائندگی کے نظام کے ذریعہ صوبائی اسمبلی میں ہر ایک سیاسی جماعت کی طرف سے حاصل کردہ عام نشستوں کی کل تعداد کی بنیاد پر منتخب کئے جائیں گے:
مگر شرط یہ ہے کہ اس ذیلی شق کی غرض کے لئے, کسی سیاسی جماعت کی طرف سے حاصل کردہ عام نشستوں کی کل تعداد میں وہ کامیاب آزاد امیدوار شامل ہوں گے جو سرکاری جریدے میں کامیاب امیدواروں کے ناموں کی اشاعت کے تین یوم کے اندر با ضابطہ طور پر مذکورہ سیاسی جماعت میں شامل ہوجائیں۔ (آرٹیکل ۱۰۶)