SEARCH DATABASE
The Global Gender Equality Constitutional Database is a repository of gender equality related provisions in 194 constitutions from around the world. The Database was updated in partnership with the International Bar Association's Human Rights Institute (IBAHRI) and with support from the Swedish International Development Agency (SIDA) and the Government of Japan. Experience its wealth and depth of information by starting your search now.
ABOUT 4 RESULTS
Legislature
Pakistan
- English(1) A person shall not be qualified to be elected or chosen as a member of Majlis-e-Shoora (Parliament) unless-
(a) he is a citizen of Pakistan;
(b) he is, in the case of the National Assembly, not less than twenty-five years of age and is enrolled as a voter in any electoral roll in-
(i) any part of Pakistan, for election to a general seat or a seat reserved for a non-Muslims; and
(ii) any area in a Province from which she seeks membership for election to a seat reserved for women.
(c) he is, in the case of the Senate, not less than thirty years of age and is enrolled as a voter in any area in a Province or, as the case may be, the Federal Capital from where he seeks membership;
(d) he is of good character and is not commonly known as one who violates Islamic Injunctions;
(e) he has adequate knowledge of Islamic teachings and practices obligatory duties prescribed by Islam as well as abstains from major sins;
(f) he is sagacious, righteous, non-profligate, honest and ameen, there being no declaration to the contrary by a court of law; and
(g) he has not, after the establishment of Pakistan, worked against the integrity of the country or opposed the ideology of Pakistan.
(2) The disqualifications specified in paragraphs (d) and (e) shall not apply to a person who is a non-Muslim, but such a person shall have good moral reputation. (Art. 62) - Urdu(١) کوئی شخص مجلس شوریٰ (پارلیمینٹ) کا رکن منتخب ہونے یا چنے جانے کا اہل نہیں ہو گا اگر۔۔
(الف) وہ پاکستان کا شہری نہ ہو؛
(ب) وہ قومی اسمبلی کی صورت میں ,پچیس سال سے کم عمر کا ہواور کسی انتخابی فہرست میں ووٹر کی حیثییت سے، (اول) پاکستان کے کسی حصہ میں، عام نشست یا غیر مسلموں کے لئے مخصوص کسی نشست پر انتخاب کے لئےدرج نہ ہو؛ اور
(دوم) کسی صوبہ کے ایسے علاقے میں جہاں سے وہ خواتین کے لئے مخصوص نشست پر انتخاب کے لئے رکنیت چاہتی ہو، درج نہ ہو۔
(ج) وہ سینٹ کی صورت میں تیس سال سے کم عمر کا ہو اور کسی صوبے میں کسی علاقے میں یا، جیسی بھی صورت ہو وفاقی درالحکومت میں جہاں سے وہ رکنیت چاہتا ہو بطور ووٹر درج نہ ہو؛
(د) وہ اچھے کردار کا حامل نہ ہو اورعام طور پراحکام اسلام سے انحراف میں مشہور ہو؛
(ہ) وہ اسلامی تعلیمات کا خاطرخواہ علم نہ رکھتا ہو اور اسلام کے مقررکردہ فرائض کا پابند نیز کبیرہ گناہوں سے مجتنب نہ ہو؛
(و) وہ سمجھدار، پارسا نہ ہو اور فاسق ہو اور ایماندار اور امین نہ ہو , عدالت نےاس کےبرعکس قرار نہ دیا ہو؛ اور
(ز) اس نے قیام پاکستان کے بعد ملک کی سالمیت کے خلاف کام کیا ہو یا نظریہ پا کستان کی مخالفت کی ہو۔
(۲) پیراجات (د)اور(ہ) میں صراحت کردہ نااہلیوں کا کسی ایسے شخص پر اطلاق نہیں ہو گا جو غیرمسلم ہو، لیکن ایسا شخص اچھی اخلا قی شہرت کا حامل ہو گا۔ ( آرٹیکل۶۲ )
Legislature
Pakistan
- English(1) The Senate shall consist of [ninety-six] members, of whom,--
(a) fourteen shall be elected by the members of each Provincial Assembly;
…
(c) two on general seats, and one woman and one technocrat including aalim shall be elected from the Federal Capital in such manner as the President may, by Order, prescribe;
(d) four women shall be elected by the members of each Provincial Assembly;
(e) four technocrats including ulema shall be elected by the members of each Provincial Assembly; and
(f) four non-Muslims, one from each Province, shall be elected by the members of each Provincial Assembly:
Provided that paragraph (f) shall be effective from the next Senate election after the commencement of the Constitution (Eighteenth Amendment) Act, 2010.
(2) Election to fill seats in the Senate allocated to each Province shall be held in accordance with the system of proportional representation by means of the single transferable vote.
(3) The Senate shall not be subject to dissolution but the term of its members, who shall retire as follows, shall be six years:-
(a) of the members referred to in paragraph (a) of clause (1), seven shall retire after the expiration of the first three years and seven shall retire after the expiration of the next three years;
…
(c) of the members referred to in paragraph (c) of the aforesaid clause,-
(i) one elected on general seat shall retire after the expiration of the first three years and the other one shall retire after the expiration of the next three years; and
(ii) one elected on the seat reserved for technocrat shall retire after first three years and the one elected on the seat reserved for women shall retire after the expiration of the next three years;
(d) of the members referred to in paragraph (d) of the aforesaid clause, two shall retire after the expiration of the first three years and two shall retire after the expiration of the next three years;
(e) of the members referred to in paragraph (e) of the aforesaid clause, two shall retire after the expiration of the first three years and two shall retire after the expiration of the next three years; and
(f) of the members referred to in paragraph (f) of the aforesaid clause, two shall retire after the expiration of first three years and two shall retire after the expiration of next three years:
Provided that the Election Commission for the first term of seats for non-Muslims shall draw a lot as to which two members shall retire after the first three years.
… (Art. 59) - Urdu(ا) سینٹ چھیانوے ارکان پر مشتمل ہوگی جن میں سے--
(الف) چودہ ہر ایک صوبائ اسمبلی کے ارکان منتخب کریں گے؛
(ج) دو عام نشستوں پر اور ایک ٹیکنوکریٹ بشمول عالم وفاقی دارالحکومت سے ایسے طریقے سے منتخب کئے جائیں گے جو صدر فرمان کے ذریعے مقرر کرے؛
(د) چار خواتین ہر ایک صوبائ اسمبلی کے ارکان منتخب کریں گے؛
(ہ) چار ٹیکنوکریٹ بشمول علماء ہر ایک صوبائ اسمبلی کے ارکان منتخب کریں گے؛ اور
(و) چار غیر مسلم، ہر صوبے سے ایک، ہر ایک صوبائ اسمبلی کے ارکان منتخب کریں گے:
مگر شرط یہ ہے کہ پیرا (و) دستور (اٹھارویں ترمیم) ایکٹ ۲۰۱۰ء کے آغاض نفاذ کے بعد سینیٹ کے اگلے الیکشن سے موثر ہوگا۔
(۲) سینٹ میں ہر صوبے کے لئے متعین نشستوں کو پٌر کرنے کے لئے انتخاب، واحد قابل انتقال ووٹ کے ذریعے تناسب نمائندگی کے نظام کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔
(۳) سینٹ تحلیل کے تابع نہیں ہوگی لیکن اس کے ارکان کا میعاد جو بحسب ذیل سبکدوش ہوں گے چھ سال ہوگی:-
(الف) شق (ا) کے پیرا (الف) میں محولہ ارکان مین سے، سات پہلے تین سال کے اختتام کے بعد سبکدوش ہو جائیں گے اور سات اگلے تین سال کے اختتام کے بعد سبکدوش ہو جائیں گے؛
(ج) مذکورہ بالاشق کے پیرا (ج) میں محولہ ارکان میں سے،-
(اوّل) عام نشست پر منتخب ہونے والا ایک رکن پہلے تین سال کے اختتام کے بعد سبکدوش ہو جائے گا اور دوسرا اگلے تین سال کے اختتام کے بعد سبکدوش ہو جائے کا؛ اور
(دوم) ٹیکنوکریٹ کے لیے مغصوص نشست پر منتخب ہونے والا ایک رکن پہلے تین سال کے اختتام کے بعد سبکدوش ہو جائے گا اور خواتین کے لئے مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی ایک رکن اگلے تین سال کے اختتام پرسبکدوش ہو جائے گی؛
(د) مذکورہ بالاشق کے پیرا (د) میں محولہ ارکان میں سے، دو پہلے تین سال کے اختتام پر سبکدوش ہو جائیں گے اور دو اگلے تین سال کے اختتام پر سبکدوش ھو جائیں گے؛
(ہ) مذکورہ بالاشق کے پیرا (ہ) میں محولہ ارکان میں سے، دو پہلے تین سال کے اختتام پر سبکدوش ہو جائیں گے اور دو اگلے تین سال کے اختتام کے بعد سبکدوش ھو جائیں گے؛ اور
(و) مذکورہ بالاشق کے پیرا (و) میں محولہ ارکان میں سے دو پہلے تین سال کے اختتام پر سبکدوش ہو جائیں گے اور دو اگلے تین سال کے اختتام پر سبکدوش ھو جائیں گے:
مگر شرط یہ ہے کہ الیکشن کمیشن غیر مسلموں کی نشستوں کی پہلی میعاد کے لیے قرعہاندازی کرے گا کہ کون سے دہ ارکان پہلے تین سال کے بعد سبکدوش ہو جائیں گے-
... (آرٹیکل ۵۹)
Legislature
Pakistan
- English(1) There shall be [three hundred and thirty-six] seats for members in the National Assembly, including seats reserved for women and non-Muslims.11
…
(4) In addition to the number of seats referred to in clause (3), there shall be, in the National Assembly, ten seats reserved for non-Muslims.
(5) The seats in the National Assembly shall be allocated to each province and the Federal Capital on the basis of population in accordance with the last preceding census officially published:
…
(6) For the purpose of election to the National Assembly,--
(a) the constituencies for the general seats shall be single member territorial constituencies and the members to fill such seats shall be elected by direct and free vote in accordance with law;
(b) each Province shall be a single constituency for all seats reserved for women which are allocated to the respective Provinces under clause (3);
(c) the constituency for all seats reserved for non-Muslims shall be the whole country;
(d) members to the seats reserved for women which are allocated to a Province under clause (3) shall be elected in accordance with law through proportional representation system of political parties’ lists of candidates on the basis of total number of general seats secured by each political party from the Province concerned in the National Assembly:
Provided that for the purpose of this paragraph the total number of general seats won by a political party shall include the independent returned candidate or candidates who may duly join such political party within three days of the publication in the official Gazette of the names of the returned candidates; and
(e) members to the seats reserved for non-Muslims shall be elected in accordance with law through proportional representation system of political parties’ lists of candidates on the basis of total number of general seats won by each political party in the National Assembly:
Provided that for the purpose of this paragraph the total number of general seats won by a political party shall include the independent returned candidate or candidates who may duly join such political party within three days of the publication in the official Gazette of the names of the returned candidates. (Art. 51) - Urdu(١) قومی اسمبلی میں خواتین اورغیر مسلموں کے لئے مخصوص نششتوں کے بشمول ارکان کی [تین سو چھتیس] نشستیں ہوں گی۔
…
(٤) شق (٣) میں بحوالہ نشستوں کی تعداد کے علاوہ قومی اسمبلی میں غیر مسلموں کے لئے دس نشستیں مختص کی جائیں گی۔
(٥) قومی اسمبلی میں نشستیں گزشتہ ہونے والی آخری مردم شماری جو سرکاری طور پر شائع کی گی ہے کی مطابقت میں آبادی کی بنیاد پر ہر صوبے اور وفاقی دارالحکومت کے لئے متعین کی جائیں گی۔
…
(۶) قومی اسمبلی کے لئے انتخاب کی غرض سے،--
(الف) عام نشستوں کے لئے انتخابی حلقے ایک رکنی علاقائی حلقے ہوں گے اور مذکورہ نشستوں کو پر کرنے کے لئے ارکان بلاواسطہ اور آزادانہ ووٹ کے ذریعے قانون کے مطابق منتخب کئے جائیں گے؛
(ب) ہر ایک صوبہ خواتین کے لئے مخصوص تمام نشستوں کے لئے جو متعلقہ صوبوں کے لئے شق (٣) کے تحت متعین کی گئی ہیں واحد حلقۂ انتخاب ہو گا؛
(ج) غیر مسلموں کے لئے مخصوص تمام نشستوں کے لئے حلقۂ انتخاب پورا ملک ہو گا؛
(د) خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے جو کسی صوبے کے لئے شق (٣) کے تحت مختص کی گئی ہیں ارکان قانون کے مطابق سیاسی جماعتوں کی امیدواران کی فہرست سے متناسب نمائندگی کے نظام کے ذریعے قومی اسمبلی میں متعلقہ صوبہ سے ہر ایک سیاسی جماعت کی طرف سے حاصل کردہ عام نشستوں کی کل تعداد کی بنیاد پر منتخب کی جائیں گی:
مگر شرط یہ ہے کہ اس پیرا کی غرض کے لئے کسی سیاسی جماعت کی طرف سے حاصل شدہ عام نشستوں کی کل تعداد میں وہ کامیاب آزاد امیدوار یا امیدواروں شامل ہوں گے جو سرکاری جریدے میں کامیاب امیدواروں کے ناموں کی اشاعت سےتین یوم کے اندر باضابطہ طور پر مذکورہ سیاسی جماعت میں شامل ہو جائیں۔
(ہ) غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کے لئے ارکان قانون کے مطابق سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی فہرست سے متناسب نمائندگی کے نظام کے ذریعے قومی اسمبلی میں ہر ایک سیاسی جماعت کی طرف سے حاصل کردہ عام نشستوں کی کل تعداد کی بنیاد پر منتخب کئے جائیں گے:
مگر شرط یہ ہے کہ اس پیرا کی غرض کے لئے کسی سیاسی جماعت کی طرف سے حاصل کردہ عام نشستوں کی کل تعداد میں وہ کامیاب آزاد امیدوار شامل ہوں گے جو سرکاری جریدے میں کامیاب امیدواروں کے ناموں کی اشاعت سے تین یوم کے اندر باضابطہ طور پر مذکورہ سیاسی جماعت میں شامل ہو جائیں۔(آرٹیکل ۵۱)
Legislature
Pakistan
- EnglishThere shall be a Majlis-e-Shoora (Parliament) of Pakistan consisting of the President and two Houses to be known respectively as the National Assembly and the Senate. (Art. 50)
- Urduپاکستان کی ایک مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) ہو گی جو صدر اور دو ایوانوں پر مشتمل ہو گی جو بالترتیب قومی اسمبلی اور سینٹ کے نام سے موسوم ہوں گے۔ (آرٹیکل ۵۰ )